لاہور (پی این آئی) اینٹی کرپشن پنجاب نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بہن عظمی خان کے خلاف لیہ میں 5ہزار 261کنال اراضی کے کیس کی تحقیقات تیز کردیں۔ عمران خان کی بہن عظمی خان نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے دور میں اپنے اور اپنے خاوند احد مجید خان کے نام پر 2مختلف انتقالات کے ذریعے زمین خریدی۔سرکاری ریکارڈ کے مطابق پانچ ہزار 261کنال زرعی اراضی صرف 13کروڑ 15لاکھ 25ہزار روپے میں خریدی گئی
اور سرکاری خزانے میں دو چالانوں کے ذریعے چند لاکھ روپے جمع کروا کر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔معاملے کے انکشاف کے بعد رات گئے ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان نے اے سی ،اے ڈی سی آر ،تحصیلدار سمیت دیگر افسران کے ہمراہ دفتر پر چھاپہ مارا اور ریکارڈ قبضے میں لے کر لاہور منتقل کردیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں