احتساب عدالت نے عمران خان کی 8 مقدمات میں عبوری ضمانت پر تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 8 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 8 جون تک توسیع کر دی ۔دوسری جانب اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیشنل کرائم ایجنسی کے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کر لی۔عمران خان اور بشریٰ بی بی اسلام آباد میں سب سے پہلے احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔احتساب عدالت کے

جج محمد بشیر نے سماعت کی جس کے بعد بشریٰ بی بی کی حاضری لگائی گئی۔اس موقع پر احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کو کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ہے۔احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے لیے دستخط کرنے کی ہدایت کی جبکہ تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کر دیے۔احتساب عدالت کی جانب سے بشریٰ بی بی کی 31 مئی تک ضمانت منظور کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں