عمران خان کی گرفتاری کا امکان؟ سابق قریبی دوست نے نیک خواہشات کا اظہار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) عمران خان کی کابینہ کے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے عمران خان کی طرف سے اپنی گرفتاری کے 80 فیصد امکان ظاہر کیے جانے پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے مطابق خان صاحب کی گرفتاری کے 80 فیصد امکانات نہیں ہیں، خان صاحب آپ خیریت سے نیب کورٹ پہنچیں اور خیر سے واپس آئیں۔۔۔۔ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں عمران خان کے سابقہ قریبی دوست فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ کے مطابق آپ کی گرفتاری کے 80 فیصد امکانات ہیں اور میرے مطابق 80 فیصد امکانات نہیں ہیں۔۔۔۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ کو ہمیشہ کی طرح غلط اطلاع دے کر مس گائیڈ کیا جا رہا ہے۔۔۔۔ سر، اب بھی آپ نہیں سمجھیں گے تو پھر کب؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close