عمران خان کو مرسڈیز گاڑی کی فراہمی، سپریم کورٹ کا مؤقف سامنے آ گیا

اسلام آباد (آئی این پی)ترجمان سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کو مرسڈیز گاڑی فراہم کرنے پر وضاحت جاری کردی اور کہاکہ عدالت کسی شخص کو پیشی کیلئے سواری فراہم نہیں کرتی، مذکورہ کیس میں اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی عدالت پیشی کیلئے گاڑی فراہم کی۔پیر کو ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کو مرسڈیز گاڑی فراہم کرنے پر وضاحت جاری کردی گئی۔

ترجمان سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے بیان کو مسترد کردیا۔ترجمان سپریم کورٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے بیس اپریل کو عمران خان کو سپریم کورٹ پیشی کے لیے سرکاری مرسڈیز گاڑی فراہم کرنے کا الزام لگایا،سپریم کورٹ نے 11 مئی کو ساڑھے تین بجے حکم دیا کہ عمران خان کو ساڑھے بجے تک عدالت میں پیش کیا جائے، اسلام آباد پولیس کے مطابق عمران خان کی بحفاظت عدالت میں پیشی کے انتظامات کے لیے تاخیر ہوئی، ترجمان نے کہا کہ سپریم کورٹ یہ وضاحت کرتی ہے کہ عدالت کسی شخص کو پیشی کے لیے سواری فراہم نہیں کرتی، مذکورہ کیس میں اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی عدالت پیشی کے لیے گاڑی فراہم کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں