پی ٹی آئی کی ایک اور بڑی گرفتاری ہوگئی

مری (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق پارلیمانی سیکریٹری ارباب جہاں داد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ارباب جہاں داد کو خیبرپختونخوا پولیس نے مری سے گرفتار کیا، ان پر پشاور موٹروے بند کرنے اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ پشاور کے تھانے میں درج تھا ۔۔

پولیس کریک ڈاؤن کے بعد سے وہ منظر عام سے غائب تھے۔ ارباب جہاں داد پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پارلیمانی سیکریٹری کے عہدے پر کام کرچکے ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو رہائی کے بعد اڈیالہ جیل سے دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ، لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دیا تھا ، جیل انتظامیہ نے عدالتی احکامات موصول ہونے کے بعد شیریں مزاری کو رہا کر دیا تھا تاہم وہ جیسے ہی اڈلہ جیل کے دروازے سے باہر آئیں انہیں پنجاب پولیس نے ایک مرتبہ پھر سے گرفتار کرلیا، شیریں مزاری کےوکیل انیق کھٹانہ کاکہنا ہے کہ اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد شیریں مزاری کوپنجاب پولیس لےکرگئی، انہیں کہاں لےکر گئے کچھ معلوم نہیں نہ پولیس نے بتایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں