وزیرداخلہ نے آڈیوز ٹیپ ہونے اور لیک ہونے پر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آڈیوز کون ٹیپ کرتا ہے اور کون لیک کرتا ہے، اس بات فیصلہ جوڈیشل کمیشن کرے گا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں جانے کے لیے حکومت کے پاس کوئی مواد ہونا چاہیے۔

جرم پرائیویسی کی ڈھال نہیں لے سکتا، حکومت پر سول سوسائٹی اور دیگر کا پریشر تھا کہ آڈیو لیکس کی انکوائری ہو۔واضح رہے کہ آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاقی حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا ہے۔دوسری جانب فیصل آباد میں نادرا سنٹر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک میں نفرت کی سیاست کو فروغ دیا، عمران خان سے قبل سیاست دان ایک دوسرے کی عزت اور پارٹی قائدین کا احترام کرتے تھے لیکن ان لوگوں نے ملک میں گالی کی سیاست کو فروغ دیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جس طرح وجود میں آئی تھی اسی طرح ختم بھی ہورہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں