لاہور (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 9 مئی سے متعلق واقعات میں قانونی کارووائی کے دوران کسی بے گناہ سے زیادتی نہیں ہو گی اور کوئی مجرم بچ نہیں سکے گا۔
لاہور میں وزیراعظم کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، ن لیگی رہنما اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سمیت سکیورٹی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی تازہ ترین سیاسی صورت حال، معاشی پالیسی سمیت اہم امور کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم نے لیگل ٹیم سے سپریم کورٹ میں جاری مقدمات سے متعلق تفصیلی مشاورت کی۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وزیراعظم شہباز شریف کو سپریم کورٹ میں جاری مقدمات سے متعلق بریفنگ بھی دی، اجلاس میں لیک آڈیوز سے متعلق تشکیل دیئے گئے جوڈیشل کمیشن کے بارے میں بھی معاملات زیر غور آئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی نے وہ کر دکھایا جو 75 برس میں دشمن نہ کر سکا، 9 مئی کو عمران خان کے حکم پر جتھوں نے دہشت گردی کی۔سویلین تنصیبات پر حملوں کا کیس انسداد دہشت گردی عدالتوں میں چلے گا،فوجی تنصیبات پر حملوں کے کیس فوجی عدالتوں میں چلیں گے۔9 مئی کے واقعات ہمیں ذہنی کوفت میں مبتلا رکھیں گے،اس دن کو ملکی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں