نیب نے عمران خان کو سنگین نتائج کی دھمکی دیدی

لاہور (پی این آئی) نیب (قومی احتساب بیورو) نے 19 کروڑ پاؤنڈ منتقلی کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے متعلق بیان جاری کیا ہے کہ عمران خان نیب تفتیش میں شامل نہ ہوئے تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 19 کروڑ پاؤنڈ برطانوی کرائم ایجنسی تحقیقات کیس میں عمران خان کی جانب سے جمع کروایا گیا جواب مسترد کر دیا۔ جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ عمران خان جان بوجھ کر نیب تحقیقات سے فرار اختیار کر رہے ہیں۔مذکورہ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نیب نے 18 مئی کو طلب کیا تھا تاہم دونوں پیش نہیں ہوئے۔ لیگل ٹیم نے عمران خان کی جانب سے نیب کے بھجوائے سوالات کا جواب جمع کروایا گیا تھا جس کو نیب نے مسترد کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close