آئندہ تین دن، پاکستان میں گرمی کی شدید لہر کی پیشنگوئی، درجہ حرارت کہاں تک جائے گا؟

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں اگلے دو سے تین روز کے دوران درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔۔۔۔۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کراچی میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ اسلام آباد میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ، مظفر آباد میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ، کوئٹہ میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ، گلگت میں 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔۔۔۔

گزشتہ روز پاکستان میں سب سے زیا دہ درجہ حرارت موہنجو داڑو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔۔۔ سندھ کے ضلع مٹیاری میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ رہا۔۔۔۔ اس کے علاوہ دادو، جیکب آباد، سکھر، روہڑی اور سکرنڈ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ نوابشاہ، سبی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ، بہاولپور، ڈیرہ اسماعیل خان میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور، پشاور، سرگودھا، اٹک اور ساہیوال میں درجہ حرارت 38 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close