پنجاب کے ہسپتالوں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے علاج کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی)پنجاب کے ہسپتالوں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے علاج شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے۔اس جدید ٹیکنالوجی سے بیماریوں کی فوری تشخیص ممکن ہوگی،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اسپتالوں میں سافٹ وئیرزلاگوکرے گا۔تفصیلات کے مطاق نگران صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹرجاویداکرم نے سرکاری ہسپتالوں میں آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم کے آغازکی خوشخبری سنادی،اب پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں آرٹیفشل انٹیلی جنس نظام رائج کیاجائے گا۔

ڈاکٹرجاویداکرم نے کہا ہیکہ پاکستان میں صحت کے نظام میں آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم کے بہت زیادہ فوائدمرتب ہوسکتے ہیں، اس ٹیکنالوجی کے ذریعے مشین کو تمام معلومات فراہم کی جائیں گی،آئندہ مشین اپنی معلومات کی بنیاد پرہمیں رہنمائی فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ دوسری ایپلی کیشن آوٹ بریک الرٹ بھی متعارف کروارہے ہیں،پہلے فیزمیں جناح ہسپتال اور پی کے ایل آئی میں آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم رائج کیاجائے گا۔آرٹیفیشل انٹیلی جنس نظام سے صحت کے دونوں محکمہ جات کو فائدہ ہوگا۔نگران وزیر صحت نے کہا کہ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایچ آئی ایم ایس سسٹم کے تحت آرٹیفشل انٹیلی جنس نظام کوفعال بنایاجائے گا، ٹیچنگ ہسپتالوں کو پیپرلیس کرنے کی کوشش کررہے ہیں،خواہش ہے کہ جدیدسائنس کی مددسے ہم عوام کو خطرناک بیماریوں سے بچاسکیں گے،آرٹیفشل انٹیلی جنس نظام سڑک پر حادثات کے بعد مریض کے علاج میں بھی بہت معاون ثابت ہوگا۔ڈاکٹرجاویداکرم آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم صحت کے شعبہ میں تشخیص،علاج اور پروینشن میں معاون ثابت ہوگا،آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم صحت کے نظام میں ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا، اور اس کے بہت اچھے نتائج مرتب ہوں گے۔آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم کچھ ہی مہینوں میں فائدہ دیناشروع کردے گا۔نگران وزیر صحت نے کہا کہ آرٹیفشل انٹیلی جنس نظام کے ذریعے کلینکل آڈٹ بھی کریں گے۔ڈاکٹرجاویداکرم۔آرٹیفشل انٹیلی جنس نظام کے ذریعے ادویات کے اثرات کی تشخیص سے مریضوں کے محفوظ علاج کو یقینی بنایا جائے گا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close