چیئرمین ٹیوٹا جیمز اینڈ جیولری ٹریننگ اینڈ پروسیسنگ سینٹر مظفرآباد کا دورہ

مظفرآباد (پی آئی ڈی) چیئرمین AJK-TEVTA رزاق احمد ندیم نے TEVTA کے زیر انتظام ادارہ جیمز اینڈ جیولری ٹریننگ اینڈ پروسیسنگ سینٹر مظفرآباد کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر (ایڈمن/ فنانس)، ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن) بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر جیمز اینڈ جیولری ٹریننگ اینڈ پروسیسنگ سنٹر نے جنا ب چیئرمین اتھارٹی کو ادارہ کے مختلف شعبہ جات جس میں جیمز سٹون فیسٹنگ، جیمز سٹون کارونگ، جیمالوجی، فیشن جیولری میکنگ، کمپیوٹرائز اکاؤنٹنگ متعلقہ ٹریڈز اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرمینTEVTA نے اس موقع پر کہا کہ آزادکشمیر معدنی دولت سے مالا مال خطہ ہے۔

جب تک ہنرمند افراد ہمارے پاس نہیں ہوں گے اس وقت تک ان وسائل کو استعمال میں نہیں لایا جاسکتا۔ چیئرمین نے ڈائریکٹر جیمز اینڈ جیولری ٹریننگ اینڈ پروسیسنگ سنٹر مظفرآباد کو ہدایات دیں کہ ادارہ میں رائج ٹریڈز کا پوٹنشل پورے آزاد کشمیر میں موجودہے جس کو بروئے کار لا کر غربت کے خاتمہ اور خطہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جاسکتا ہے۔ آزادکشمیر کے ٹیکنیکل ادارہ جات جو مختلف بورڈز جس میں پنجاب، خیبر پختونخواہ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن سے منسلک کے بجائے AJK-TEVTA کے زیر انتظام بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا قیام عمل میں لائے جانے کی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاک آرمی کے زیر انتظام چکوٹھی کے مقام پر AJK-TEVTA کے طرف سے لگائے گئے سٹال میں جیمز اینڈ جیولری سے متعلقہ مصنوعات کو شامل کیا جائے اور تمام عسکری، سول، پرنٹ والیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کوریاست میں جیمزاینڈجیولری کی افادیت سے متعلق اگاہ کیا جائے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں