مظفرآباد (پی این آئی) آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر نے دعویٰ کیاہے کہ چین اور تر کیہ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے مکتوب پر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی جی 20 کانفرنس شرکت کرنے سے انکار کر دیاہے۔۔۔ سینٹرل پریس کلب مظفرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو جی 20 کانفرنس کے موقع پر 21 مئی سے 23 مئی تک آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے۔۔۔
وزیر خارجہ نے جی 20 ممالک کے نام مکتوب لکھ انھیں کانفرنس کے بائیکاٹ کی اپیل کہ جس کے جواب میں چین اور ترکیہ نے بھارتی دعوت پر ہونے والی کانفرنس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیاہے ۔۔۔چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ بلاول بھٹو کا استقبال 21 مئی کے شام کوہالہ کے مقام پر کیا جائے گا۔۔۔وزیر خارجہ عشائیہ کے دوران آزادکشمیر کی سیاسی اور حریت قیادت اور مہاجرین مقبوضہ کشمیر کے وفود سے ملاقاتیں کریں گے ۔۔۔انھوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو 22 مئی کو قانون ساز اسمبلی اور 23 مئی کو باغ آزاد کشمیر میں جلسہ سے خطاب کریں گے ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں