عمران خان کو 2200 مطلوب افراد کی فہرست تھما دی گئی، مراد سعید سمیت کون کونسے سینئر پارٹی رہنمائوں کے نام بھی شامل ہیں؟

لاہور (پی این آئی) پنجاب کی نگران حکومت کی جانب سے عمران خان کو 2200 مطلوب افراد کی فہرست فراہم کردی گئی ہے جس میں پارٹی کے سینیئر اور اہم رہنماؤں کے نام بھی شامل ہیں۔

نگران وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو فراہم کی جانیوالی لسٹ میں سابق وفاقی وزیر مراد سعید ، اعظم سواتی، حماد اظہر، حسان اللہ نیازی اور زبیر نیازی کے نام بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کی جیو فنسنگ کی گئی ہے جس میں زمان پارک کی لوکیشن سامنے آئی ہے۔ عامر میر کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی ، فواد چوہدری اور اسد عمر وغیرہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن ہیں ، ان رہنماؤں کو نظر بند کرنے کا مقصدیہ ہے کہ دوبارہ کسی سرکاری یا نجی املاک پر حملہ نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا کو عمران خان کے گھر کی چھت اور گیراج کا دورہ کروایا گیا ہے ، کسی میڈیا والے کو گھر کے اندر جانے کی اجازت نہیں تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close