عمران خان کا پولیس کو گھر کی تلاشی کی اجازت دینے سے انکار، کمشنر لاہور نے مطلوب افراد کی فہرست بھی عمران خان کو تھمادی

لاہور (پی این آئی) حکومتی ٹیم اور عمران خان کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ملاقات کے دوران عمران خان کی جانب سے پولیس کو گھر کی تلاشی لینے کی اجازت نہیں دی گئی۔

عمران خان نے سرچ آپریشن کےلیے حکومتی ٹیم کے سامنے شرائط رکھ دی ہیں، حکومتی وفد نے عمران خان کو بتایا کہ کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ کرنے والے متعدد افراد کے یہاں چھپے ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ کچھ ملزمان کو یہاں سے فرار ہوتے ہوئے بھی گرفتار کیا گیا ہے۔اس موقع پر کمشنر لاہور کی جانب سے عمران خان کو مطلوب افراد کی فہرست بھی فراہم کی گئی۔حکومت کے مطابق کور کمانڈر ہائوس پر حملےکے وقت 40کے قریب لوگوں کا زمان پارک سے براہ راست رابطہ تھا۔ واضح رہے کہ پنجاب کی نگران حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ کورکمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث 40 ملزمان زمان پارک میں موجود ہیں۔ جبکہ تازہ ترین صورتحال کے مطابق پولیس نے عمران خان کےگھر کے باہر اور اندر اہلکار تعینات کردیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں