لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے کرتوت اور اعمال کی وجہ سے مائنس ہونے جا رہی ہے،عمران خان ہمیشہ اپنی سیاست سے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے رہے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ بیلٹ پیپر زکے ذریعے اور عوام کی سپورٹ سے آتے ہیں، مخالف کا تار تار ہو جانا ان کے اعمال ہیں۔ہمیں میدان میں مقابلہ کر کے جیتنے کی عادت ہے،
الیکشن اکتوبر میں ہوں گے، اس میں کوئی دو رائے نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں