اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے 72ایم این ایز کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 72 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ریاض فتیانہ سمیت دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا
اور تحریک انصاف کے 72 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔عدالت نے فواد چوہدری، حماد اظہر، شاہ محمود، شفقت محمود اور ریاض فتیانہ سمیت دیگر کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا۔عدالت نے ان ارکان کو استعفے واپس لینے کے لیے اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی جب کہ عدالت نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی تمام ممبران کو دوبارہ سن کر فیصلہ کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں