سندھ کے کن شہروں میں آج درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچے گا؟ محکمہ موسمیات نے تفصیل جاری کر دی

کراچی (پی این آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ تین روز کے دوران کراچی شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جب کہ مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چل سکتی ہیں، اس دوران کراچی میں موسم نسبتا گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔۔۔۔۔۔ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران کراچی میں موسم نسبتاً گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔۔۔۔۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق محکمہ موسمیات کے ماہرین نے پیشنگوئی کی ہے کہ وسطی اور بالائی سندھ آج سے گرمی کی لہر کی لپیٹ میں آسکتے ہیں جس دوران درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ تک پہنچ سکتا ہے۔۔۔۔۔ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جامشورو، دادو، قمبرشہدادکوٹ، شہید بے نظیر آباد، سکھر ،گھوٹکی، لاڑکانہ ،جیکب آباد اور دیگر اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔۔۔۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج جامشورو، مٹیاری، ٹندو الہ یار، میرپور خاص اور سانگھڑ میں کہیں کہیں گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں