نئے مالی سال کے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ کی تیاری، وزیر اعظم آزاد کشمیر نے موسٹ سینئر وزیر وقار نور کی سر براہی میں 9 رکنی کمیٹی قائم کر دی

مظفرآباد (آئی اےا عوان) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے مالی سال 2023/24 کے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ کی تیاری کیلئے موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار نور کی سر براہی میں 9 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کے قیام کی منظوری دی ہے۔۔۔ آزاد کشمیر کابینہ کے رکن راجہ فیصل ممتاز راٹھور،ممبران اسمبلی اظہر صادق،عبدالوحید،دیوان علی چغتائی،عبدالماجد خان،عامر الطاف،سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور سیکرٹری مالیات کمیٹی کے رکن مقرر کیئے گئے ہیں۔۔۔

وزیراعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کیئے گئے ایک حکم کے مطابق سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ترقیاتی بجٹ جبکہ سیکرٹری مالیات نارمل میزانیہ کے حوالے سے سیکرٹری کمیٹی کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے ۔۔۔کمیٹی بجٹ کی تیاری سے متعلق اپنی سفارت فوری طور پر تیار کرکے وزیراعظم کو پیش کرے گی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں