عمران خان نے مشکل وقت میں پارٹی چھوڑ کر جانیوالوں سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف سے پارٹی رہنماؤں کا 9 مئی کو ہونے والے پر تشدد ہنگاموں کے بعد طور احتجاج پارٹی چھوڑ کر جانے کا سلسلہ جاری ہے۔اب تک پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی، محمود مولوی اور امین اسلم تحریک انصاف کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔

 

 

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ جو حقیقی آزادی میں شامل نہیں ہونا چاہتا جاسکتا ہے۔پارٹی چھوڑنے والوں کو واٹس ایپ گروپ سے نکال کر رابطہ منقطع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کو پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔چئیرمین پی ٹی آئی جلد پارٹی چھوڑنے والوں کے حلقوں میں خود نئے انٹرویو کریں گے۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اور سابق مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات سے مجھ جیسے لوگوں کو دھچکا لگا،پی ٹی آئی کا جو نظریہ تھا وہ پرامین پارٹی کا تھا،ہم نے شہدا کی یادگاروں اور ایم ایم عالم کے جہاز کو بھی نہ چھوڑا،یہ ایجنڈا جو بھی لیکر چل رہے ہیں وہ پارٹی کے خیر خواہ نہیں ہیں۔ ملک امین اسلم نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ اس ایجنڈے کے ساتھ ہوں اور نہ ہی اس کا حصہ بن سکتا ہوں،مجھ پر کسی چیز کا دباؤ نہیں،میں اس ایجنڈے کے ساتھ پارٹی میں نہیں چل سکتا،جن جن شہروں میں احتجاج ہوئے ہدف آرمی تنصیبات تھیں۔انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو انٹرا پارٹی انکوائری کرنی چاہیے تھی،یہ تو وہ ایجنڈا ہے جو دشمن کا خواب پورا کر رہا ہے،اب وقت آ گیا ہے کہ سب کو بے نقاب ہونا چاہیے،پاکستان ہے تو سیاست ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close