کہوٹہ ضلع حویلی، انتظامیہ، پولیس،اور سرکاری ملازمین کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی، ڈپٹی کمشنر حویلی چوہدری ساجد اسلم کی قیادت میں ریلی نکالی گئی

مظفرآباد (آئی ے اعوان) آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں کہوٹہ کے مقام پر انتظامیہ پولیس اور سرکاری ملازمین نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی ۔ڈپٹی کمشنر حویلی چوہدری ساجد اسلم کی قیادت میں نکالی گئی۔ پاک فوج زندہ باد ریلی سرکاری ملازمین ،ریٹائرڈ فوجیوں، بلدیاتی نمائندوں تاجروں،طلباء ،شہریوں اورسول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی ۔

شرکاء ریلی نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی شرکاء مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج زندہ باد کے نعرے درج تھے۔ ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہونے والی ریلی کشمیر بینک چوک پہنچ کر بڑے اجتماع کی صورت اختیار کر گئی ۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں حالیہ واقعات کی وجہ سے دشمن کو پروپیگنڈے کا موقع مل رہا ہے۔ پاک فوج دنیا کی عظیم فوج ہے حویلی کی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں شہداء اور غازیوں قربانیوں پر پاک فوج نے دیے کر اس ملک کی حفاظت کی ہے ۔حویلی کی عوام پاک فوج کے ہر حکم پر لبیک کریں گے اور خون کا آخری قطرہ دینے تک تیار ہیں ریلی سے خطاب کرتے ڈپٹی کمشنر حویلی چودھری ساجد اسلم ۔ میونسپل کارپوریشن حویلی کے چیئرمین شیخ محمد عارف گلزار احمد خان راٹھور صدر پی پی پی سمیت دیگر مقررین نے پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں