آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) مغربی ہوائیں آج پاکستان میں داخل ہوں گی جس کے بعد پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور بارشیں ہو سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی اور 18 مئی تک موجود رہیں گی۔

لاہور ، اسلام آباد، مری، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، میانوالی، خوشاب میں آج شام اور کل موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ بھکر، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیوپورہ ، نکانہ، گوجرانو الہ، سیالکوٹ ، قصور، اور اوکاڑہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسی دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔گذشتہ روز بھی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج )بدھ کو خیبر پختونخوا، بالائی/وسطی پنجاب، بالائی سندھ، گلگت بلتستان، کشمیراور اسلام آباد میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع ظاہر کی گئی ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم ہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔ تاہم پنجاب ، سندھ اور بگروٹ میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں خانپور 28، رحیم یار خان 04، سیالکوٹ، گجرات 03، جوہر آباد 02، نور پور تھل، اٹک، چکوال 01، سندھ میں روہڑی 04، جیکب آباد، سکھر 02، گلگت بلتستان میں بگروٹ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد 44، سبی، سکرنڈ اور دادو میں 43 ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں