عمران خان 9مئی واقعے کی مذمت کر دیں تو کیا ہوگا؟ معروف اینکرپرسن اجمل جامی نے بڑی خبر دیدی

لاہور(پی این آئی) معروف اینکر پرسن اجمل جامی نے کہا ہے کہ اب ہم فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں، سیاسی عدم استحکام میں بیک وقت دو مختلف ٹریکس کام کر رہے ہیں،صدر مملک عارف علوی نے ایک مضمون لکھا ہے جس کا عنوان ‘انا اور زبردستی یا انکساری اور حکمت، ہے۔

اس مضمون میں صدر مملکت کہتے ہیں ”ہمارے بزرگ سب سے پہلے اور آخر میں یہ بات کرتے ہیں کہ تحمل کا مظاہرہ کرو اور ماضی سے سیکھو اور خاندان کو بچاو، ہمارے دوست ملک بھی ہمیں یہی تاکید کر رہے ہیں۔اجمل جامی نے کہا کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور چین کے اہم ذمہ داران گزشتہ دنوں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے تھے ، امریکہ بھی بیانا ت دے رہا ہے۔ اینکر پرسن نے کہا کہ یہ اس بات کی تصدیق ہے کہ عطا تارڑ نے ایک ٹوئٹ کی کہ صدر مملکت بغیر دفتر خارجہ کے ذمہ داران کو بتائے غیر ملکی سفارتکاروں سے مل رہے ہیں ۔ اجمل جامی نے کہا کہ اس سے یہ واضح ہوا کہ دوست ممالک موجودہ صورتحال کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ کل عقیل کریم زمان پارک تشریف لے گئے جہاں ان کی عمران خان سے ملاقات ہوئی ،اس کے بعد لاہور میں عقیل کریم کی ہم خیال لوگوں سے بات چیت ہوئی وہاں بھی یہ طے ہوا کہ حکمت ،تدبر اور مشاورت کے ساتھ مذاکرات کا عمل شروع ہونا چاہیے۔

گزشتہ دنوں عسکری ادارے کے دو سابق اہم عہدیداروں نے بھی اپنی کوشش کی اور ان کی سفارتکاری عقیل کریم کے ذریعے یہاں تک پہنچی۔ یہ کوشش اس وقت کامیاب ہو گی جب مذمتوں کا سیزن ختم ہو گا، 9 مئی ایک تلخ حقیقت ہے جسے ختم کرنا ہو گا۔عمران خان مذمت کرتے ہوئے ایک قدم پیچھے آجائیں پھر ان کوششوں کی کامیابی کے آثار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close