اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی پھر لمبی چھلانگ، ایک ہی دن میں 6روپے سے زائد کا اضافہ

اسلام آباد(پی این آئی) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی پھر لمبی چھلانگ۔۔ ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے 70 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر 44 پیسے مہنگا ہوا، انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 285.40 روپے کا ہے۔انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 284.96 روپے پر بند ہوا تھا۔اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے 70 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 299 روپے 70 پیسے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close