اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عامر کیانی پاکستان تحریک انصاف کی رکنیت اور تمام عہدوں سے استعفی دیتے ہوئے سیاست بھی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عامر کیا نی پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ میں نے ستائیس سال سیاست کی اپنی زندگی میں کبھی بھی فوج کیخلاف بیان نہیں دیا ۔ قبل ازیں عامر کیانی کا کہنا ہے کہ صرف پی ٹی آئی ہی نہیں سیاست چھوڑ رہا ہوں۔
محمود کیانی این اے 61 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔ پی ٹی آئی چھوڑنے والے عامر کیانی پی ٹی آئی نارتھ پنجاب کے صدر رہے ہیں۔عامر کیانی کا شمار چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔فوری طور پر عامر کیانی کے سیاست چھوڑنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں