توڑ پھوڑ میں ملوث ریٹائرڈ افسران کی پنشن اور مراعات روکنے کی ہدایت، کون کون متاثر ہو گا؟

اسلام آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے 9 مئی کے ریاست مخالف مظاہروں میں شرکت کرنے والے ریٹائرڈ سرکاری افسران کی پنشن اور مراعات روکنے کی ہدایت کر دی ہے۔۔۔۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔۔۔۔اجلاس میں کمیٹی کے چیئرمین نورعالم خان نے 9 مئی کو سرکاری املاک پر حملے کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملوث ریٹائرڈ سرکاری افسروں کی پنشن روک دی جائے۔۔۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے ہدایت کی کہ جو نوجوان ان واقعات میں ملوث ہیں انہیں سرکاری نوکریاں نہ دی جائیں اور حملوں میں ملوث افغان باشندوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ اگر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کی ہدایت پر عمل درآمد کیا گیا تو اس سے ریٹائرڈ فوجی افسران بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں