یو اے ای جانیوالوں کیلئے اچھی خبر آگئی

دبئی(پی این آئی) متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی نے ٹورسٹ ویزے کا اجراء شروع کر دیا ہے جس کے ذریعے امارات میں آنے والے سیاحوں اور دوسرے افراد کو سہولت ملے گی۔

 

 

اس ویزے کے ذریعے امارات میں آنیوالے افراد بغیر کسی سپانسر کے ایک مرتبہ زیادہ سے زیادہ 180 روز قیام کرسکتے ہیں۔ امارات میں رکنے کا دورانیہ 30، 60، 90 یا زیادہ سے زیادہ 180 دن ہوسکتا ہے۔ ویزہ ملک میں سیاحت اور کاروبار کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم رہا ہے، خاص طور پر لوگوں کو متحدہ عرب امارات میں اپنے خاندانوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کی اجازت دیتا ہے۔
بلوچستان میں عوام کیلئے غیر نصابی اور مثبت سرگرمیوں کا انعقاد کا سلسلہ جاری

 

اپلائی کرنے کا طریقہ:
ویزا کیلئے درخواست آن لائن یا تو جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارن افیئرز (GDRFA) کی ویب سائٹ، فیڈرل اتھارٹیز فار سٹیزن شپ، کسٹمز، آئیڈینٹیٹی، اور پورٹس سیکیورٹی (ICP) پورٹل یا GDRFA-Dubai Smart Application سے منسلک کرکے کی جاسکتی ہے۔

 

 

مطلوبہ دستاویزات اور فیس کی ادائیگی:
آپ کو مطلوبہ دستاویزات آخری چھ ماہ کا بینک اسٹیٹمنٹ یہ ثابت کرنے کیلئے کہ اس شخص کے پاس کم از کم بیلنس 4 ہزار امریکی ڈالر یا دیگر غیرملکی کرنسیوں میں اس کے مساوی ہے۔

 

 

یو اے ای ہیلتھ انشورنس کا ثبوت:
سفید بیک گراؤنڈ کے ساتھ تازہ ترین رنگین پاسپورٹ سائز کی تصویر
پاسپورٹ کے اگلے اور آخری صفحے کی فوٹو کاپی
اضافی دستاویزات میں فلائٹ ٹکٹ کی ایک کاپی
ہوٹل کی بکنگ یا لیز کے معاہدے اور رہائش کا ثبوت جس میں یو اے ای میں رہنے والے خاندان یا دوستوں کا دعوت نامہ شامل ہے۔

 

 

اس پر کتنا خرچ آئے گا؟
ملٹیپل انٹری ویزے کے ذریعے امارات میں 30 دن رکنے کیلئے 3 سو اماراتی درہم فیس رکھی گئی ہے۔ اسی طرح 60 دن کیلئے 5 سو اماراتی درہم جبکہ 90 دن کیلئے 7 سو اماراتی درہم فیس رکھی گئی ہے۔ جی ڈی آر ایف اے کی ویب سائیٹ کے مطابق درخواست دہندہ کو گارنٹی فیس کی مَد میں 2 ہزار اماراتی درہم الگ سے ادا کرنا ہوں گے اور اس گارنٹی سروس فیس پر مزید سروس چارجز 20 درہم ادا کرنا ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں