محکمہ موسمیات نے کہاں کہاں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے کہاں کہاں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم خشک اور گرم رہنےکے علاوہ بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ۔

 

 

 

تا ہم بالائی سندھ ، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر، اسلام آباد ، خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہا۔تاہم سب سے زیادہ بارش: کشمیر: گڑھی دوپٹہ 05، مظفر آباد (ایئر پورٹ اور سٹی 01)،پنجاب: مری 04، گلگت بلتستان: استور 03، بگروٹ 01، سندھ: شہید بینظیر آبادمیں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : دادو 46، شہید بینظیر آباد، موہنجوداڑو، خیرپور اور جیکب آباد میں 45 ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close