پیٹرول قیمتوں میں بڑی کمی کی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی ) آئل انڈسٹری ذرائع نے 16 مئی سے ملک بھر میں پٹرول کی قیمت میں 17 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ آئل انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے کمی ہو سکتی ہے۔آئل انڈسٹری ذرائع نے کہا عالمی منڈی میں گرتی ہوئی قیمت کے سبب پٹرول کی قیمت کم ہو گی۔

 

 

 

جب کہ حکومت کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی ہے اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی، جس میں پٹرول کی قیمت میں 7 سے 10 روپے فی لٹر تک کمی کی تجویز دی گئی ہے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر تک کمی کا مشورہ دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اوگرا سفارشات پر وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کریں گے، جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ پیر کے روز کیا جائے گا اور آئندہ 15 دن کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 15 مئی کی شب 12 بجے کے بعد ہوگا۔ادھر پاکستان پٹرولیم کے سیکرٹری انفارمیشن خواجہ آصف محمود کا کہنا ہے کہ روسی تیل آنے کے بعد ملک میں پٹرول کی قیمت میں 100 روپے تک کمی واقع ہو سکتی ہے، بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی قیمت کم ہونے کے بعد اصولی طور پر تو پاکستان میں بھی پٹرول سستا ہونا چاہئیے تھا، تاہم ہماری حکومت معاشی میدان میں بنے ہوئے گہرے کھڈے کو اس فرق سے بھرنے کی کوشش کر رہی ہے، روس سے معاہدہ کے مطابق مارکیٹ کی قیمت سے 15 سے 18 ڈالر سستا تیل مل رہا ہے، اگر حکومت ایک آدھا لیٹر بھی عوام کو ریلیف دے تو یہ کافی ہوگا۔انہوں نے خبررساں ادارے سے گفتگو میں مزید کہا کہ مئی کے تیسرے ہفتے میں روسی تیل پاکستان پہنچ جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close