تین ججز نے عمران خان کو اقتدار میں لانے کیلئے راہ ہموار کرنے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی وزیر کی شدید تنقید

اسلام آباد (پی این آئی ) جمعیت علماءاسلام کے مولانا اسعد محمود نے کہاہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کی سہولت کاری کابندوبست کیا ، تین ججز نے عمران خان کے اقتدار کیلئے راہ ہموا ر کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

حکومتی اتحادی جماعت جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اور رکن قومی اسمبلی مولانا اسعد محمود نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کیلئے عدالتوں میں سہولت کاری کی جاتی ہے ، کون سا ادارہ ہے جس پر پی ٹی آئی نے حملہ نہیں کیا ، کیا یہ ریلیف کسی اور پارٹی کو بھی حاصل ہو گا ، عمران خان ملک کیلئے خطرہ ہے ، سپریم کورٹ نے عمران خان کی سہولت کاری کابندوبست کیا ، تین ججز نے عمران خان کے اقتدار کیلئے راہ ہموا ر کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ،انہوں نے تحریک انصاف کے گھناؤنے فعل کو جواز بخشا ، عوام کی طرح یہ تین ججز بھی آئین اور قانون کے پابند ہیں، معاملہ ثاقب نثار سے خراب ہوا۔انہوں نے کہا کہ جمہوری قوتوں کی قیادت کو پارلیمنٹ آنے سے روکا گیا ،عمران خان کو آئین اور قانون کے سامنے جھکا کر دکھائیں گے ،سپریم کورٹ کے سامنے عوام نے اپنی عدالت لگا لی ہے ،ہم اس ملک کو اپنا گھر سمجھتے یں ، ملک کی معیشت اور سیاست کو تباہ و براد کر دیا گیا ،آپ کبھی بھی پارلیمنٹ کو قانون سازی سے نہیں روک سکتے ،ان کے فیصلے تو آڈیو لیک سے پہلے ہی پتا چل جاتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close