عمران خان کو 10 سال تک جیل میں رکھنے کا منصوبہ، چیئرمین پی ٹی آئی نے لندن پلان کا راز کھول دیا

لاہور (پی ٹی آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں بغاوت کے مقدمے میں 10 سال تک جیل میں رکھنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔۔۔۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ اب لندن پلان مکمل طور پر سامنے آ چکا ہے۔۔۔ میری گرفتاری کے دوران پیش آنے والے پرتشدد واقعات کو بہانہ بنا کر انہوں نے خود ہی جج، جیوری اور سزا دینے کا کردار سنبھال لیا ہے۔۔۔

ان کا منصوبہ یہ ہے کہ بشریٰ بی بی کو جیل میں ڈال کر میری تذلیل کی جائے، اور کسی بغاوت کے قانون کو استعمال کر کے مجھے 10 برس تک جیل میں رکھا جائے۔۔۔ اس کے بعد پی ٹی آئی کی باقی بچ جانے والی قیادت اور کارکنوں پر مکمل کریک ڈاؤن کیا جائے گا، اور پھر بالآخر یہ پاکستان کی سب سے بڑی اور واحد وفاقی جماعت پر پابندی لگا دیں گے (اسی طرح جیسے انہوں نے مشرقی پاکستان میں عوامی لیگ پر پابندی لگائی تھی)۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان کا کہنا ہے کہ میرا پاکستان کے لوگوں کو پیغام ہے کہ میں حقیقی آزادی کے لیے خون کے آخری قطرے تک لڑوں گا کیونکہ میں ان بدمعاشوں کی غلامی پر موت کو ترجیح دیتا ہوں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close