سپریم کورٹ، پی ڈی ایم کا احتجاج، اسلام آباد پولیس نے رانا ثناء اللہ کو خدشات سے آگاہ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کے سپریم کورٹ کے سامنے احتجاجی جلسے کے اعلان پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو خدشات سے آگاہ کر دیا ہے۔۔۔۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ڈی ایم اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی کال پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے احتجاج و دھرنے کے لیے اسلام آباد پہنچنے والے پی ڈی ایم کے کارکنوں نے ریڈزون میں داخلے کی کوشش کی، تاہم نادرا چوک پر پہنچنے والے کارکنان کو پولیس نے واپس بھیج دیا ہے۔۔۔۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے کارکنوں کو مارگلہ روڈ یا ایوب چوک سے ریڈزون میں داخلے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔۔بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں تمام صورتِ حال معمول کے مطابق ہے، مارگلہ چوک مکمل طور پر کھلا ہواہے، ٹریفک رواں دواں ہے۔۔۔۔اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے ڈی چوک مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، سپریم کورٹ کے باہر ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف شہروں سے پی ڈی ایم کے کارکنان بسوں میں اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں