اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اے سی سی( ایشین کرکٹ کونسل) کی طرف سے ایشیاکپ کے انعقاد کا حتمی فیصلہ کل سنایا جائےگا۔غیرملکی میڈیا کو انٹرویوز میں نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی کیلیے امید کا دامن نہیں چھوڑا مگر ایسا ممکن نہیں ہوتا تو اس کیلیے بھی تیار رہنا ہوگا،
اے سی سی نے پیر تک حتمی جواب دینے کا کہا ہے، میں نے بورڈ میں اپنی ٹیم سے کہہ دیا کہ اگر ایونٹ پاکستان کے بغیر ہو تو اس دوران متبادل مصروفیت کے طور پر 3 ملکی سیریز کا اہتمام کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں