عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید سستا ہو گیا، پاکستان میں تیل کی قیمت میں کمی کا امکان

کراچی (پی این آئی)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز خام تیل کے نرخوں میں ایک فیصد سے زائد کمی ،پاکستان میں بھی حکومت کا عوام کو ریلیف دینے پر غور۔پی پی آئی کے مطابق برطانوی برینٹ کے سودے 1.1 فیصد کی کمی کے ساتھ 74.17 ڈالر فی بیرل پر ہوئے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.2 فیصد کمی کے ساتھ 70.04 ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔

تیل کے نرخوں میں کمی کے بعد وزارت پٹرولیم نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close