لاہور( پی این آئی)حساس اداروں اور پولیس نے کور کمانڈر ہائوس /جناح ہائوس پر حملہ کرنے والے شر پسندوں کی شناخت کیلئے سوشل میڈیا اکائونٹس کی جانچ شروع کردی ، محکمہ داخلہ پنجاب نے 3خواتین سمیت 77شر پسندوں کی تصاویر جاری کر کے شناخت پر 2لاکھ روپے فی کس انعام کا اعلان کیا ہے ۔ حساس اداروں اور پولیس کی جانب سے مختلف سوشل اکائونٹس پر آنے والی ویڈیوز اور تصاویر سے کور کمانڈر ہائوس/جناح ہائوس پر حملے میں ملوث شر پسندوں کی تصاویر حاصل کی جارہی ہیں ۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے 77شر پسندوں کی تصاویر حاصل کر کے انہیں میڈیا میں جاری کر دیا ہے جن میں 3خواتین کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں ۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شر پسند عناصر کی شناخت کریں اور ان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کریں ۔ شناخت کرنے والے شخص کو 2لاکھ روپے فی کس انعام دیاجائے گا اور اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پولیس تصاویر نادرا کو بھجوا کر شناخت کروائی جارہی ہے
پولیس شرپسندوں کے سوشل میڈیا اکائونٹس کو ٹریکنگ پر لگادیا گیا، پولیس جناح ہائوس پر حملے میں ملوث 200سے زائد افراد گرفتار ہیں ، مزید شرپسندوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس مطلوب شرپسندوں کی تصاویر تمام تھانوں اور چیک پوسٹس پر بھی ارسال کردی گئیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں