برطانوی یونیورسٹی نے پاکستانی وزیر اعلیٰ کی ڈگری جعلی قرار دے دی، نااہلی کا امکان، نیوز رپورٹ میں دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) انگریزی اخبار دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے اپنے کاغذات نامزدگی میں مبینہ طور پر یونیورسٹی آف لندن کی جعلی ڈگری منسلک کر دی تھی۔۔۔۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے خالد خورشید کی ڈگری کی تصدیق کے لیے یونیورسٹی آف لندن سے باضابطہ درخواست کی جسے عالمی سطح پر معروف تعلیمی ادارے نے جواب میں جعلی قرار دیا۔۔۔۔

باخبر سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا کہ وزیراعلیٰ گلگت خالد خورشید بلتستان کو نہ صرف فوری طور پر ان کے عہدے سے نااہل قرار دیا جائے گا بلکہ حکام ان کے خلاف فوجداری کارروائی بھی شروع کریں گے۔۔۔۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی ان کی ڈگری کی منسوخی کے لیے خط کا مسودہ تیار کر رہا ہے اور مسودہ جانچ کے لیے شیئر کیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close