کچے کے نہیں پکے کے ڈاکووں سے خطرہ ہے، سینئر پی ٹی آئی لیڈر بابر اعوان نے خطرے کی نشاندہی کر دی

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سینئر رہنما اور عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل بھیجنے والوں نے حالات خراب کیے۔ایک بیان میں بابر اعوان نے کہا کہ کچے کے نہیں پکے کے ڈاکووں سے خطرہ ہے۔

ایک باہر بیٹھا ہے، دوسرا اقتدار میں ہے، عمران خان کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا۔بابر اعوان نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کا عمران خان کو گرفتار کرنا غیر آئینی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ نے بتایا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی جان کو خطرہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close