گرفتاری کے بعد عمران خان کا سافٹ وئیر اپ ڈیٹ ہوگیا؟ صحافی کے سوال کا جواب دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ کل قوم سے خطاب کریں گے اور کارکنوں کو پر امن رہنے کا کہیں گے۔

کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ کل عوام سے خطاب کریں گے اور کہیں گے کہ پر امن رہیں، وہ اپنے خطاب میں کہیں گے کہ یہ ملک اور فوج اپنی ہے، لیڈر کے بغیر عوام کو کنٹرول کرنا مشکل ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ ’ کہا جاتا ہے کہ جو بھی گرفتاری سے واپس آتا ہے اس کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوجاتا ہے، کیا آپ کا بھی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا ہے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ کیا میں حقیقی آزادی کے نعرے سے پیچھے ہٹ گیا ہوں؟ میری حقیقی آزادی کیلئے جنگ جاری رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close