کور کمانڈر لاہور نے پی ٹی آئی مظاہرین کو روکنے سے کیوں منع کر دیا تھا؟ صحافی کا بڑا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) صحافی عمران شفقت نے دعویٰ کیا ہے کہ کور کمانڈر لاہور سلمان فیاض غنی اور ان کی فیملی عمران خان کی حامی ہے، پی ٹی آئی کے کارکن جناح ہاؤس کی طرف گئے تو کور کمانڈر کا حکم تھا کہ انہیں نہ روکا جائے بلکہ آنے دیا جائے۔

اپنے ایک وی لاگ میں عمران شفقت نے کہا کہ پی ٹی آئی مظاہرین کو منصوبہ بندی کے ساتھ کور کمانڈر ہاؤس میں بھیجا گیا، ویڈیو کلپ میں کور کمانڈر اپنے ہی ہم وطنوں سے سہمے ہوئے نظر آ رہے ہیں، عمران خان کو عدلیہ اور فوج کے اندر سے سپورٹ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظلِ شاہ کے واقعے کے وقت پی ٹی آئی کے کارکن کور کمانڈر ہاؤس کی طرف گئے تو بکتر بند گاڑیاں کھڑی تھیں، مکمل تیاری کے ساتھ تھے ، وہی تیاری تھی جومظاہرین کو روکنے کیلئے ہوتی ہے جس کے بعد یہ لوگ واپس چلے گئے، اس کے بعد میٹنگ ہوئی جس میں کور کمانڈر نے کہا کہ ان کو کیوں روکا گیا؟ اگر اس طرح کے لوگ آئیں تو انہیں روکنا نہیں ہے۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد جب پی ٹی آئی کے کارکن کور کمانڈر ہاؤس گئے تو اندر سے آرڈر تھا کہ انہیں روکنا نہیں ہے، یہ اپنے ہی لوگ ہیں، ان کے ساتھ بات کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close