عمران خان ہائیکورٹ میں پیش، آج ہائیکورٹ میں کیا ہو گا؟

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی اب سے کچھ دیر بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔۔۔۔ عمران خان کو گزشتہ روز سپریم کورٹ کی طرف سے حکم جاری کیا گیا کہ وہ آج صبح 11 بجے تک اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں۔۔۔۔۔۔گزشتہ روز سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔۔۔۔۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے عمران خان کو پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے آج اسلام آباد ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔۔۔۔

سپریم کورٹ میں عمران خان کی گرفتاری کو گزشتہ روز چیلنج کیا گیا تھا۔۔۔۔گزشتہ روز دوران سماعت فیصلہ سناتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت سپریم کورٹ کی تحویل میں ہیں، عمران خان پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس میں رہیں گے،سپریم کورٹ کے حکم پر عمران خان نے رات پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس میں ہی گزاری ہے۔۔۔۔سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کو آج 11 بجے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔۔۔یہ بات اہم ہے کہ آج ہائیکورٹ میں کیا کارروائی ہو گی اور یہ کہ ہائیکورٹ سے نکلتے ہوئے حکومت عمران خان کو دوبارہ گرفتار کرنے کی کوشش کرے گی؟؟ ان سوالوں کا جواب اگلے چند گھنٹوں میں مل جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close