عمران خان نے ملاقات کیلئے پولیس کو کونسے 4نام دیدیے؟ کوئی پی ٹی آئی رہنما شامل نہیں

اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ملاقات کے لیے پولیس کو 4 نام دے دیے۔ پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس میں سپریم کورٹ کی تحویل میں موجود عمران خان نے اہلیہ بشریٰ بی بی، وکیل نعیم پنجوتھہ اور 2 ملازماؤں کے نام دیے ہیں۔

 

 

 

 

 

ذرائع کے مطابق پولیس نے ان افراد سے رابطہ کرلیا ہے،عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ نے پولیس کو اپنی دستیابی سے آگاہ کردیا ہے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو رہا کرکے انہیں پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے آج رات عمران خان کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہنےکی اجازت دی ہے۔ سپریم کورٹ میں عمران خان کی گرفتاری کو گزشتہ روز چیلنج کیا گیا تھا۔ آج دوران سماعت فیصلہ سناتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت سپریم کورٹ کی تحویل میں ہیں، عمران خان پولیس لائنزگیسٹ ہاؤس میں رہیں گے، عمران خان سے دس افراد کو ملنے کی اجازت ہوگی، عمران خان سے ملنے والوں میں ان کے اہل خانہ ، وکلاء اور دوست شامل ہوں گے۔عدالت نے عمران خان کو اپنےقریبی افرادکی لسٹ فراہم کرنےکی ہدایت بھی کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close