عمران خان کو سپریم کورٹ پہنچا دیا گیا، کس گیٹ سے داخل ہوئے؟

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو سپریم کورٹ کی طلبی پر سپریم کورٹ پہنچادیا گیا ہے۔۔۔عمران خان کو ججز گیٹ سے سپریم کورٹ میں پہنچایا گیا ہے۔۔۔سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ساڑھے 4 بجے تک پیش کرنے کا حکم دے دیا تھاجس کے بعد پولیس سابق وزیراعظم کو لے کر عدالت روانہ ہوئی۔۔۔عمران خان کی سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور پولیس کا انسداد دہشتگردی اسکواڈ عدالت کے اطراف موجود تھا جب کہ پولیس کی جانب سے عدالت کے باہر سے غیر معینہ گاڑیوں کو بھی ہٹادیا گیا ۔۔۔

سپریم کورٹ میں عمران خان کی گرفتاری کو گزشتہ روز چیلنج کیا گیا تھا جس میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔۔۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی ہے، ہائیکورٹ کا عمران خان کی گرفتاری قانونی قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے اور عمران خان کو عدالت کے سامنے پیش کرنےکا حکم دیا جائے۔۔۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تین رکنی بینچ سماعت کررہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں