کراچی میں شدید گرمی، پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچ گیا، آئندہ چند روز میں پارہ کہاں پہنچے گا؟

کراچی (پی این آئی) کراچی شہر کوشدید گرمی نے لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔۔۔محکمہ موسمیات کےماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہےگا۔۔۔جمعہ کو درجہ حرارت 36 سے38 اور ہفتےکو 35سے37 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے ۔۔۔بتایا گیا ہے کہ شہر میں مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔۔

۔محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق سندھ کے بیشتر مقامات پر ان دنوں موسم گرم اور خشک ہے، وسطی اوربالائی سندھ میں درجہ حرارت 44 یا اس سے زائد ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں