شاہ محمود قریشی رات گئے گرفتار، پی ٹی آئی قیادت اب کون کرے گا؟

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد پولیس نے رات گئے گرفتار کر لیا۔۔۔۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نے شاہ محمود قریشی کو گلگت ہاؤس سے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، پی ٹی آئی رہنما پر جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے مقدمات درج ہیں۔۔۔۔شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے بعد یہ سوال پیدا ہو گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت اب کون کرے گا کیونکہ شاہ محمود قریشی عمران خان کی عدم موجودگی میں قائم کی گئی سات رکنی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔۔۔

اب ان کی گرفتاری سے ایک خلا پیدا ہو گیا ہے۔۔۔۔ گرفتاری سے قبل جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ تحریک حقیقی آزادی کی تحریک ہے، ہم سب نے مل کر اس میں حصہ ڈالا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھے ذمہ داری سونپی تھی، اس ذمہ داری کو نبھانے کی کوشش کررہا تھا اور کی ہے، مجھے مزید مہلت نہیں ملتی تو یہ پیغام دے کر جانا چاہتا ہوں کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد جاری رہنی چاہیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں