پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو بھی گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی )پی ٹی آئی کی سابق ممبر قومی اسمبلی عالیہ حمزہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عالیہ حمزہ کی بیٹی نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ رینجرز کے اہلکار ان کے گھر میں داخل ہوئے اور انکی والدہ کو پکڑ کر لے گئے ہیں ۔ان کی والدہ نے سرنڈر کردیا تھا لیکن اس کے باوجود ان کے گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی ۔ گاڑی کا شیشہ توڑ دیا۔رینجرز اہلکار دوروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے ۔ کوئی بارہ پندرہ گن مین تھے جنہوں نے توڑ پھوڑ کی ، انہوں نے ہمارا ٹی وی بھی توڑ دیا۔پورا کمرہ خراب کردیا۔کارروائی اس وقت کی گئی جب میری والدہ ، میری دو چھوٹی بہنیں اور دادی گھر پر موجود تھیں ۔ میری چھوٹی بہن جس کی عمر 11 سال تھی اسے گن پوائنٹ پر تھریٹ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close