عمران خان کو مچ جیل بھجوایا جانے کا امکان؟ آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان کا اہم بیان آگیا

کوئٹہ (پی این آئی)انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل خانہ جات بلوچستان شجاع الدین کاسی نے کہا ہے کہ مچ جیل میں50 سے زائد وی آئی پی قیدیوں کو رکھاجاسکتا ہے۔

شجاع الدین کاسی کا کہنا تھاکہ عمران خان کوبلوچستان کی کسی جیل میں لانے کی اطلاع نہیں، وفاقی حکومت ایک صوبے کے قیدی کو دوسرے صوبے بھجوا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ قیدی کو بھجوانے سے قبل صوبائی حکومت کواطلاع دی جاتی ہے۔آئی جی جیل کا کہنا تھاکہ کوئٹہ کے سوا بلوچستان کی کوئی جیل اوور کراوڈ نہیں، مچ جیل میں 50 سے زائد وی آئی پی قیدیوں کو رکھا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close