ٹیریان وائٹ کیس، دو ججز کی رائے عدالتی فیصلہ نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیا اعلامیہ جاری

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعلامیے میں کہا ہے کہ ٹیریان وائٹ کیس میں ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی دو ججز کی رائے عدالتی فیصلہ نہیں۔ٹیریان وائٹ کیس کے فیصلے پراسلام آباد ہائیکورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف محمد ساجد کی نااہلی درخواست پر 30 مارچ کو فیصلہ محفوظ ہوا، کاز لسٹ کا اجرا اور فریقین کو اطلاع دیے بغیر دو ججز کی رائے اپ لوڈ کی گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی دو ججز کی رائے عدالتی فیصلہ نہیں، کیس سے متعلق دو ججز کی اپ لوڈ رائے رولز اور روایات کے خلاف ہے، کیس کی دوبارہ سماعت کیلیےچیف جسٹس کی جانب سے نیابینچ تشکیل دیاجارہاہے۔اعلامیے کے مطابق ویب سائٹ پرکازلسٹ کے بغیر ججز کی رائے اپ لوڈ کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔عدالتی حکام کے مطابق ٹیریان وائٹ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ درست نہیں۔چیف جسٹس کی جانب سے ہائیکورٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر فیصلہ اپ لوڈ کرنے کی انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عدالتی حکام کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تحلیل ہو چکا تھا، مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ کو چھپانے پر نااہل قرار دینے کی درخواست پر نیا بینچ تشکیل ہو گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیریان وائٹ کیس میں عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست مسترد کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close