عمران خان نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔۔۔عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے بتایا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ان کا کوئی کیس چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے نہ لگایا جائے۔۔۔سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے میڈیا سےبات چیت کے دوران کہا کہ عمران خان نے بتایا ہے کہ ان کی توہین کی گئی ہے،

انہیں گرفتاری کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔۔۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کو قانونی قرار دینے کے رد عمل میں عمران خان نے یہ ہدایت جاری کی ہے کہ آئندہ ان کا کوئی کیس چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے نہ لگایا جائے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close