پشاور ، پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں، لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے عملے نے اب تک 4 لاشیں لائے جانے کی تصدیق کر دی

پشاور (پی این آئی) پشاور ، پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں جاری ہیں۔۔۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے عملے نے اب تک 4 لاشیں لائے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے ایدھی ایمبولینس پر بھی حملہ کیا۔۔۔ عینی شاہدین کے مطابق پشاور میں شیرشاہ روڈ پر پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے ایدھی ایمبولینس کو روکا، مریض کو اُتارا اور ایمبولینس کو توڑ پھوڑ کے بعد اسے نذر آتش کر دیا۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ مشتعل مظاہرین نے ریڈیو پاکستان کی عمارت پر بھی دھاوا بول دیا اور عمارت میں گھس کر سرکاری سامان لوٹ لیا اور عمارت کو آگ بھی لگادی۔۔۔

ڈی جی ریڈیو پاکستان طاہر حسن کے مطابق مشتعل افراد مسلح ہیں اور انہیں وہاں موجود خواتین عملے پر بھی تشدد کیا۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز بھی مشتعل کارکنان نے چاغی یادگار کو آگ لگادی تھی۔۔۔ پشاور میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں اب تک 4 لاشیں لائی جا چکی ہیں۔۔۔ ان لوگوں کی جان جانے کی وجہ گولی کا لگنا بتایا جا رہا ہے۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی مظاہرین کے پاس غلیلوں کے علاوہ پستول بھی ہیں۔۔۔ جن سے وہ ہوائی فائرنگ بھی کر رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close