عمران خان کو گرفتاری کے وقت کہاں کہاں تشدد کا نشانہ بنایا گیا؟ پتہ چل گیا

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ رینجرز نے سابق وزیراعظم کو حراست میں لیا۔ عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ احاطے سے گرفتار کیا گیا۔ نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم کو گرفتار کیا،عمران خان کی گرفتاری کے دوران وکلا اور پولیس میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

 

 

 

 

عمران خان کی گرفتاری کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رینجرز اہلکاروں کی بڑی تعداد عمران خان کو گرفتار کرکے گاڑی تک لے گئی۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی ٹانگ زخمی تھی جس وجہ سے انہیں آج وہیل چئیر پر ہی عدالت میں پیش کیا گیا تاہم رینجرز اہلکار عمران خان کو پکڑ کر گاڑی تک لے گئے۔ ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان پر سکون بیٹھے تھے، شیشے توڑ کر عمران خان کو گرفتار کیا گیا۔ بیرسٹر علی گوہر کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سر اور ٹانگ پر مارا گیا۔عمران خان کو گرفتار کرنے اور تشدد کرنے والے رینجرز اہلکار تھے۔مراد سعید نے دعوٰی کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو تشدد کر کے گرفتار کیا گیا جبکہ فواد چوہدری نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ پر رینجرز نے قبضہ کر لیا،وکلاء کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور عمران خان کی گاڑی کے گرد گھیرا ڈال لیا گیا۔ ۔دوسری جانب جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ ہائیکورٹ کی حدود کے اندر سے عمران خان کو گرفتار کیا گیا،گرفتاری کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے شیشے بھی توڑے گئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے عمران خان کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا۔

 

 

 

 

چیف جسٹس نے آئی جی اسلام آباد اور سیکرٹری داخلہ کو 15 منٹ میں طلب کر لیا۔ ایڈیشل اٹارنی جنرل کو بھی 15 منٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہدایات لے کر فورا بتائیں یہ کام کس نے کیا۔کارروائی کرنا پڑی تو وزیراعظم اور وزراء کے خلاف بھی ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close