“آئی ایس پی آر صاحب، عزت صرف ایک ادارے کی نہیں ہے”، عمران خان نے فوجی ترجمان کا مؤقف مسترد کر دیا

لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آئی ایس پی آر کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزت صرف ایک ادارے کی نہیں ہے، عزت قوم میں ہر شہری کی ہونی چاہیے۔۔۔۔ ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہا کہ آئی ایس پی آر نے بیان دیا ہے کہ ادارے کی توہین کر دی، فوج کی توہین کر دی۔۔۔۔ آئی ایس پی آر صاحب! عزت صرف ایک ادارے کی نہیں ہے، عزت قوم میں ہر شہری کی ہونی چاہیے۔۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ آئی ایس پی آر کے گزشتہ روز جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک حاضر سروس فوجی آفیسر کے خلاف انتہائی نامناسب اور بے بنیاد الزامات بغیر کسی ثبوت کے لگائے ہیں۔۔۔۔۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ من گھڑت اور اور بدنیتی پر مبنی الزامات نہایت افسوس ناک اور ناقانل قبول ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close